جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سابق کپتان سرفراز احمد اور بیٹا آمنے سامنےآگئے

سابق کپتان سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو بیٹے عبداللّٰہ نے فاسٹ بال کرکےکلین بولڈ کردیا۔

ٹوئٹر پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کا بیٹا عبداللّٰہ ان کو گیند کرواتا ہے، جس کو سابق کپتان کھیل نہیں پاتے اور بولڈ ہوجاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بولڈ ہونے کے بعد سرفراز احمد مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

سرفراز احمد کو بیٹے کی جانب سے آؤٹ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہے۔

خیال رہے کہ سرفراز احمد نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نہیں چاہتا کہ عبداللّٰہ کرکٹ کو بطور پیشہ اپنائے۔

سرفراز احمد نے کہا تھا کہ عبداللّٰہ کرکٹ کھیلنے کا بہت شوقین ہے لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بطور کرکٹر میں نے بہت سی چیزیں برداشت کی ہیں، میں نہیں چاہتا کہ عبداللّٰہ کو بھی ان چیزوں کا سامنا کرنا پڑے۔

یہ پڑھیں  : سرفراز احمد نے عامر لیاقت کے انتقال پر اپنے جذبات کا اظہار کیسے کیا ؟

متعلقہ خبریں