جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سابق کرکٹر ہارون رشید قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

 ہارون رشید

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر ہارون رشید کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے مطابق میں کپتان، کوچ اور چیف سلیکٹر لگا سکتا ہوں، ابھی چیف سلیکٹر مقرر کیا ہے آہستہ آہستہ باقی ممبرز لائیں گے جب کہ ہارون رشید نے مینجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون رشید نے میرے ساتھ بہت کام کیا ہے، اس حوالے سے بہت خبریں آرہی تھیں اس لیے اس کو کلیئر کردیا ہے۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ مارک کولز ابھی نمیبیا کے ساتھ مصروف ہیں وہ بھی جلد ہمیں جوائن کرلیں گے، مئی جون میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی پاکستان کیساتھ کرکٹ سیریز کی خواہش، پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی ہے، افغانستان بورڈ نے تین میچز کی پیشکش کی تھی، ہم نے افغان بورڈ کو کہا تھا کہ ان میچز کا فائدہ نہیں نہ پوائنٹس ملیں گے، اب طے پایا ہے کہ حکومت کی رضامندی کے بعد سیریز ہوگی اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شارجہ میں ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دس وائٹ بال میچز کی ہوم سیریز شیڈول کے مطابق ہے۔

متعلقہ خبریں