جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر سابق کرکٹرز کا ردعمل

سابق

کراچی: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے پر سابق کرکٹرز کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

سابق وکٹ کیپر و بلے باز معین خان کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، عالمی سطح پر بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہماری عوام نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بہت محنت کی۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے جتنی مایوسی آپ کو ہے، اتنی ہی مجھے بھی ہے، اب ہم سب کو مل کر ورلڈکپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ کی حمایت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان سے معذرت کرلی

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی تو سب ٹیمیں ان کے پیچھے بھاگیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناکر نیوزی لینڈ نے یکطرفہ طور پر دورہ پاکستان ختم کردیا

سابق کرکٹ راشد لطیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے تھا،

راشد لطیف کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے پی سی بی کو نیوزی لینڈ سے دوبارہ رابطہ کرنا چاہیے۔

متعلقہ خبریں