جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

سے نکالنے کا

اسلام آباد : عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل سید طیب شاہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسد درانی کا نام انکوائری زیر التواء ہونے کی وجہ سے ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔ سارا ریکارڈ دیکھا اس وقت اسد درانی کے خلاف کوئی انکوائری زیر التواء نہیں نہ کوئی گراؤنڈ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جسٹس محسن اختر کیانی کی اسد درانی کیس کی مزید سماعت سے معذرت

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ درخواست گزار تھری اسٹار جنرل ریٹائرڈ ہے، اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی رہے ہیں، اب وہ ایک عام شہری ہے اور آزاد گھومنا ان کا حق ہے۔ کوئی گراؤنڈ بتائیں، اگر نہیں کوئی وجہ نہیں کہ ان کا نام ای سی ایل پر رکھا جائے۔ وفاقی حکومت کے پاس کھلی چھوٹ تو نہیں کہ کسی کو بھی ای سی ایل میں ڈال دے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ وزارت دفاع کے نمائندے کو نوٹس کرکے ان سے جواب طلب کرلیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کو بھی بلانے کی کوئی ضرورت نہیں، ریکارڈ کے مطابق اسد درانی کے خلاف کوئی تازہ انکوائری نہیں۔ نام ای سی ایل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

متعلقہ خبریں