جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

خیبر پختونخوا حکومت کی سابق گورنر شاہ فرمان کیلئے مراعات کی مانگ

سابق گورنر شاہ فرمان

پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے سابق گورنر شاہ فرمان کیلئے 68 ہزار ماہانہ پنشن اور گارڈز سمیت دیگر مراعات مانگ لیں۔

سرکاری عہدیداروں کی مراعات کے خلاف بات کرنے والی جماعت تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان کو پنشن اور دیگر مراعات دینے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عثمان بزدار کی مراعات حاصل کرنے کی متفرق درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق گورنر شاہ فرمان کو ماہانہ 68 ہزار ماہانہ پنشن، تین ممنوعہ بور اور عام اسلحہ کے لائسنسز، حفاظت کیلئے 5 سال تک گن مین اور اور 4 سال تک اسٹینو گرافر دیئے جائیں۔

سابق گورنر ملک کے سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت قیام کے علاوہ ماہانہ 3 ہزار روپے تک ٹیلیفون بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں