جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کابل : آرمی پبلک اسکول سانحے میں ملوث پاکستانی طالبان کے سابقہ نائب سربراہ اور اہم کمانڈر قتل

نائب سربراہ

کابل : پاکستانی طالبان کے سابقہ نائب سربراہ خالد حقانی اور اہم کمانڈر سیف یونس کا افغانستان میں پراسرار قتل ہوگیا۔

افغان دارالحکومت کابل میں حال ہی میں دو افراد کی ہلاکت کی ایک خبر پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی۔ مارے جانے والے بھی شاید اپنی شناخت چھپانا چاہتے تھے۔ ان دونوں کے پاس موجود شناختی دستاویزات بھی جعلی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر افغانستان میں فائرنگ سے ہلاک

ذرائع کے مطابق مارے جانے والے ایک شخص کا نام شیخ خالد حقانی ہے۔ خالد حقانی تحریک طالبان پاکستان کا نائب سربراہ رہ چکا ہے۔ مارے جانے والا دوسرا شحص قاری سیف یونس ہے جو پاکستانی طالبان کا ایک کمانڈر تھا۔

دونوں دہشتگرد رہنماء کابل میں کیا کر رہے تھے اور انہیں کس نے قتل کیا یہ تاحال ایک راز ہے۔ خالد حقانی آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے میں بھی ملوث تھے۔

متعلقہ خبریں