جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ایلیٹ پینل کے سابق پاکستانی ایمپائر اسد روف نے لنڈا بازار میں گارمنٹس کا کاروبار شروع کر دیا

سابق پاکستانی ایمپائر اسد روف

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایلیٹ پینل کے سابق پاکستانی ایمپائر اسد روف نے لاہور کے لنڈا بازار میں گارمنٹس کا کاروبار شروع کر دیا۔

نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے سابق امپائر نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے کی بیماری کی وجہ سے ایمپائرنگ کا شعبہ چھوڑا اور کاروبار شروع کیا، بیٹے کے پاس رہنے سے اس کی صحت کافی بہتر ہو گئی ہے۔

اسد روف نے کہا کہ میرے دو بیٹے ہیں، ایک امریکہ سے پڑھ کر آیا ہے جب کہ دوسرا اسیپشل بچہ ہے۔

سابق ایمپائر کا کہنا تھا کہ سہواگ جیسے پلیئر کی کیا مجال ہے کہ آئی سی سی ایلیٹ ایمپائر پر الزام لگائے، میرا کیریئر بے داغ ہے۔

اسد روف نے کہا کہ لنڈے کے کام سے مطمئن ہوں، میری عادت ہے کہ جو کام شروع کرتا ہوں اس کو عروج تک پہنچاتا ہوں۔

سابق ایمپائر اسد روف نے بتایا کہ مہندرا سنگھ دھونی اور ہربھجن کی اہلیہ میری بہت بڑی فین ہیں۔

سابق ایمپائرنے کہا کہ بھارت کی ایک ماڈل نے مجھ پر الزام عائد کیا، اس نے سستی شہرت کے لیے میرے پر الزام لگایا میں نے اسے کہا تھا کہ اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑنا، اور اگلے سال ہی میں آئی پی ایل میں دوبارہ ایمپائرنگ کی۔

یہ پڑھیں  : علیم ڈار اپنے فیصلے کی وجہ سے تنقید کی زد میں آ گئے

متعلقہ خبریں