جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

افغان فوج کے کمانڈر سمیت 46 اہلکاروں نے پاکستان میں پناہ لے لی

کمانڈر سمیت 46

اسلام آباد : افغان کمانڈر سمیت بارڈر پولیس کے 5 افسران سمیت 46 اہلکاروں نے پاکستان میں پناہ لے لی۔

پاکستان فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال، ارندو سیکٹر کے پاس تعینات افغان آرمی کے کمانڈر نے پاک فوج سے پناہ کے لیے رابطہ کیا، جن میں افغان کمانڈر کے ہمراہ بارڈر پولیس کے 5 افسران سمیت 46 اہلکار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان نے طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کیلئے رات کا کرفیو نافذ کردیا

افغان فوجیوں کو ارندو سیکٹر سے داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک، ضروری سہولتیں دی گئیں۔

جلد باضابطہ طریقہ کار کے تحت اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ یکم جولائی کو بھی 35افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ لی تھی۔

متعلقہ خبریں