جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بانی ایم کیو ایم رابطہ کونسل کو لندن بلاتے تھے، اب مفرور شخص پوری کابینہ کو بلاتا ہے: عمران اسماعیل

عمران

کراچی: عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم تو اپنی رابطہ کونسل کو لندن بلایا کرتے تھے، اب ایک مفرور شخص پوری کابینہ کو ہی لندن بلا لیتا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ سندھ کا اپوزیشن لیڈر ہے، آپ کے اپنے دن گنے جا چکے ہیں، وہ کریں جو برداشت بھی کر سکیں، عمران خان بہت جلد اسلام آباد کی تحریک کا اعلان کرنے والے ہیں، ابھی سے ان کی ٹانگیں ہلنا شروع ہو گئی ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن میں وزیراعظم شہباز شریف کی قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے ملاقات

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم تو اپنی رابطہ کونسل کو لندن بلایا کرتے تھے، اب ایک مفرور شخص پوری کابینہ کو ہی لندن بلا لیتا ہے، ملک میں افرا تفری کا عالم ہے، اسٹاک مارکیٹ کا برا حال ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بھی انہیں بڑھانی پڑیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک ماہ میں 6 ارب ڈالر قومی خزانے سے خرچ کر دیئے، کابینہ کے ارکان کو مال سمیٹنے کی بہت جلدی ہے۔

متعلقہ خبریں