جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بہاولپور میں ٹرالر کی رکشے کو ٹکر، چار بچے جاں بحق

چار بچے

بہاولپور : اسکول جانے والے چار بچے ٹرالر کی ٹکر کے باعث دنیا سے رخصت ہوگئے۔

کلانچ والا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے اسکول کے بچوں سے بھرے رکشے کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں چار طالب علم بچے جاں بحق، جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے، جنہیں بہاول وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گوجرانوالہ میں روڈ حادثہ، دو افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر اور آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کر لی اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈرائیور کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں