جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

اے وی ایل سی کا چھاپہ، تین زخمی سمیت چار ڈاکو گرفت میں آگئے

تین زخمی سمیت چار

کراچی : اے وی ایل سی نے تین زخمی سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

اے وی ایل سی پولیس کے عزیز بھٹی پارک کے قریب چھاپے کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران تین زخمی سمیت چار ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : ٹریفک حادثے میں دو جاں بحق، ایک شخص کا قتل، دو ملزمان گرفتار

اے وی ایل سی کے مطابق ملزمان میں اقبال، دلاور، اختر اور الطاف شامل ہیں، جن کا تعلق بین الصوبائی کار لفٹر گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ گاڑی، جعلی چابیاں اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں