جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گلشن حدید اور نیپا میں پولیس مقابلے، چار ڈاکو زخمی

گلشن حدید

کراچی : گلشن حدید اور نیپا پر ہونے والے پولیس مقابلے میں چار ڈاکو زخمی ہوگئے۔

گلشن حدید لنک روڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جنہیں طبی امداد کے لیئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی ڈٓاکوؤں کی شناخت غلام محمد، غلام حسین اور حسین بخش کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے تو پولیس کو اطلاع ملی۔ پولیس نے لنک روڈ پر ملزمان کو گھیر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : پولیس مقابلے کے بعد پانچ ملزمان گرفتار

ملزمان سے ایک تین پستول ایک موٹر سائیکل اور چھینا ہوا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ملزمان کا تعلق کشمور اور آس پاس کے علاقوں سے ہے۔

دوسری طرف عزیز بھٹی پولیس کے مطابق نیپا کے پُل پر ملزمان شہری عبدلخالق کو لوٹ کر ملزمان فرار ہورہے تھے کہ پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔

ادھر بورڈ آفس کے قریب 28 سالہ شخص لال محمد ولد باز محمد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے پیٹ میں گولی لگی۔

متعلقہ خبریں