جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جیکب آباد کے گاؤں میں خونریز قبائلی تصادم، چار افراد جاں بحق

خونریز

جیکب آباد : خونریز قبائلی تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تھانہ پنہوں بھٹی کی حدود گاؤں قالو کٹوہر میں جلبانی اور کٹوہر قبائل کے مابین جاری خونریز تصادم کے باعث حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا حکومت کا قبائلی اضلاع میں خصوصی بچوں کو تعلیم دینے کا منصوبہ تیار

جلبانی قبیلے کے مسلح افراد نے کٹوہر قبیلے کے گاؤں حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں قبائل کے درمیان خونریز تصادم کے باعث علاقہ نوگو ایریا بنا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں