جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب سمیت 4 رہنما ایم کیو ایم میں دوبارہ شامل ہوگئے

شمولیت

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنماؤں نے پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرلی۔

ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک نے دوبارہ شمولیت اختیار کرلی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے تمام لوگوں کیلئے دروازے کھلے ہیں، ایم کیو ایم ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے والی پارٹی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم کا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار، وزیراعظم سے نوٹس کا مطالبہ

عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر اپنے حقوق کی جدوجہد کریں گے، ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب اور سلیم تاجک سے پارٹی کو فائدہ ہوگا۔

خیال رہے کہ یہ چاروں رہنما ایم کیو ایم چھوڑ کر پاک سر زمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے تاہم جلد ہی پی ایس پی سے بھی راہیں جدا کرلی تھیں۔

متعلقہ خبریں