جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی آئی اے میں مزید چار نئے جدید طیاروں کی آمد

پی آئی اے میں مزید

اسلام آباد : پی آئی اے میں مزید چار نئے جدید طیارے اگلے سال تک بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے بزنس پلان پر عمل درآمد کے سلسلے میں بیڑے میں نئے طیارے شامل کرنے کا سلسلہ جاری پے۔

پی آئی اے میں مزید چار نئے جدید طیارے فروری 2022 تک بیڑے میں شامل ہو جائیں گے۔ جدید ایئر بس 320 جہاز لیز پر حاصل کئے جارہے ہیں، جس کے بعد پی آئی اے کے بیڑے میں ائیر بس طیاروں کی تعداد 18 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کا سعودی عرب کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

پی آئی اے کے موجودہ بیڑے میں 11 ائیر بس، 12 بوئنگ 777 اور 6 اے ٹی آر طیارے آپریشنل ہیں۔ بزنس پلان کے تحت پی آئی اے کے بیڑے میں بوئنگ 777 اور ائیر بس 320 طیاروں کی مجموعی تعداد 44 ہو جائے گی۔

سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک کی سربراہی میں انتظامیہ نے اب تک 3 نئے طیارے بیڑے میں شامل کرلیئے ہیں۔ نئے جہازوں کی شمولیت سے مسافروں کو سفری سہولیات میسر آنے کے ساتھ پی آئی اے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں