جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

84 لاکھ سے زائد کی خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے ملازمین سمیت 4 افراد گرفتار

84 لاکھ سے زائد

کراچی : ایف آئی اے نے 84 لاکھ سے زائد کی خورد برد میں ملوث نیشنل بینک کے 3 ملازمین اور ایک پرائیویٹ ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملازمین کی ملی بھگت سے 84 لاکھ سے زائد کے فراڈ کی واردات نیشنل بینک کی این او آر کمپلیکس میں کی گئی۔ اشہد صدیقی نامی آئی ٹی ماہر نے اپنے ہم نام اکاؤنٹ ہولڈر کی رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے فراڈ کا نام فارن فنڈنگ کیس ہے : مریم نواز

بینک منیجر کی شکایت پر ایف آئی اے نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم اشہد صدیقی اور جہانزیب بشیر، کریم بخش، محمد اوصاف نامی بینک ملازمین گرفتار کرلیئے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فہد خواجہ کا کہنا ہے کہ فراڈ میں ملوث خالد رشید، حسین میمن مزید 2 بینکار بھی گرفتار کیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں