جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مانسہرہ ایکسپریس وے پر روڈ حادثہ، دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق

دو خواتین سمیت چار

مانسہرہ : کار اور وین کے درمیان تصادم سے دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

مانسہرہ ایکسپریس وے ٹنل میں کار اور وین کے درمیان ٹکر ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ گیارہ مسافر زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : گھلاپور موٹروے پر روڈ حادثہ، تین افراد جاں بحق

حادثے کے بعد ریسکیو اداروں نے زخمی افراد کو کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ مانسہرہ ٹنل جزوی طور پر بند کی گئی، جسے بعد ازاں کھول دیا گیا۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ کار ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔

متعلقہ خبریں