جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت میں خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چار ملزمان کو پھانسی دے دی گئی

کو پھانسی

نیو دہلی : نربھیا زیادتی کیس میں ملوث چار ملزمان کو پھانسی دے دی گئی۔ نربھیا کی ماں نے کہا ہے کہ آج انھیں انصاف مل گیا، آج کا دن خواتین کے لیے موسوم ہے۔

بھارت کے دارالحکومت دلی میں دو ہزار بارہ میں ایک طالبہ کے اجتماعی ریپ اور قتل کے چار مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ اکشے ٹھاکر، ونے شرما، پون گپتا اور مکیش سنگھ کوعدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ہر 6 منٹ میں چھیڑچھاڑ اور 16 منٹ میں ریپ کا واقعہ

حال ہی میں ان میں سے دو سزائے موت پر نظرثانی کی درخواستیں بھی مسترد کی گئیں تھیں۔ چاروں مجرمان کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی گئی ہے۔

انڈیا میں دو ہزارپندرہ کے بعد یہ کسی بھی مجرم کو پھانسی دینے کا پہلا واقعہ ہے۔ نربھیا کے بہیمانہ اجتماعی ریپ اور قتل کا معاملہ دسمبر دو ہزار بارہ میں جنوبی دلی میں رونماء ہوا تھا۔

اس واقعے کے بعد پورے بھارت میں ریپ اور خواتین پر مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہوئے تھے۔

ان مظاہروں کے بعد کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد اور سنگین نوعیت کے ریپ کے معاملوں میں قید کی سزا بڑھا کرعمر قید اور سزائے موت کردی تھی۔

متعلقہ خبریں