جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چار سیٹوں کی حکومت، چار سو استعفوں کا بوجھ اٹھانے کی قابل نہیں : عظمیٰ بخاری

چار سیٹوں کی

لاہور : عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومتی جھونپڑی کا ایک بانس نکل گیا، چار سیٹوں کی حکومت چار سو استعفوں کا بوجھ اٹھانے کی قابل نہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ یہ منہ اور مسور کی دال، خادمہ جی اپنے اگلی نوکری کی تلاش شروع کریں۔ اب”چندہ پارٹی “بہت جلد ”ڈبہ پارٹی“میں تبدیل ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈے اور جھوٹ پر کھڑی حکومتی جھونپڑی کا ایک بانس نکل گیا ہے، باقی تین بانس بھی اپنی جگہ سے سرک چکے ہیں۔ عمران خان کی ڈوبتی کشی کو کندھا دینے کے لئے صرف احتساب اکبر، ظل چوہان اور باجی خادمہ ہی بچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : اسمبلیوں سے استعفے کی باتیں کرنے والوں کی عقل استعفی دے چکی ہے : فردوس عاشق

ان کا کہنا تھا کہ خادمہ جی چار سیٹوں کی حکومت چار سو استعفوں کا بوجھ اٹھانے کی قابل نہیں ہے۔ ہمیں معلوم ہے ان ”تلوں میں کتنا تیل“ باقی رہ گیا ہے۔ عمران خان کے چراغ باری باری بھجتے جارہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ندیم افضل چن نے درست موقعے پر درست فیصلہ کیا ہے۔ کوئی باضمیر وزیر اور مشیر جعلی وزیر اعظم کے جعلی فیصلوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں