جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے چار ملزمان گرفتار

نیشنل ہائی وے پر لوٹ

کراچی : نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے چار ملزمان گرفتار کرلیئے گئے۔

پولیس نے نیشنل ہائی وے پر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے مختلف اقسام کا اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں منظم بھتہ خور گروہ کا سمیر شیخ عرف حاجی گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان گھگھر پھاٹک کے قریب شہری سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے۔ ملزمان کو متاثرہ شہری کی جانب سے شناخت کرلیا گیا۔

ملزمان کا گروہ ہائی وے پر لوٹ مار کی درجنوں وارداتوں میں ملوث تھا اور متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کیخلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں