جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

موٹر سائیکلیں چھیننے کے دوران مالکان کو گولی مارنے والے چار 4 ملزمان گرفتار

مالکان کو گولی

کراچی : اے وی ایل سی نے موٹر سائیکلیں چھیننے کے دوران مالکان کو گولی مار دینے والے چار 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اے وی ایل سی کے مطابق موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتوں کے دوران مالکان کو گولی مار دینے والے چار 4 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی پانچ موٹر سائیکلیں، موٹر سائیکل پنچ کرنے والے آلات اور دو پستول برآمد کرلیئے ہیں۔

ملزمان کراچی سے موٹر سائیکلیں چھیننے والے ایک بڑے گروہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ملزمان متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔ ملزمان روزانہ کی بنیاد پر موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں کرتے اور اس دوران اکثر مالکان کو گولی مار کر زخمی کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور : ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ملزمان جعلی کمپیو ٹرائزڈ کاغذات بنانے کے بھی ماہر ہیں۔ نئی موٹر سائیکلیں چھین کر پنچ کرتے ہیں اور جعلی کاغذات بناکر کراچی سے باہر کے نمبر لگا کر فروخت کر دیتے ہیں۔ ملزمان پہلی مرتبہ گرفتار ہوئے ہیں، جن کا پولیس کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمدگی بھی جلد متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں