جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

یورپی یونین کی چودہ ممالک کو محفوظ قرار دیتے ہوئے شہریوں کو داخلے کی اجازت

محفوظ ممالک

برسلز : یورپی یونین نے کورونا کی وباء کے باوجود چودہ ممالک کو محفوظ قرار دیتے ہوئے یونین کے ممالک میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

شہری یکم جولائی سے یورپ کا سفر کر سکے گی، امریکہ، برازیل اور چین کے مسافر یورپ نہیں آسکتے۔ یورپی یونین کے شہریوں کے لیے یونین کے اندر سرحدی کنٹرول ختم کر دیے گئے ہیں، جبکہ برطانوی مسافروں کے لیے قواعد بریگزٹ مذاکرات میں الگ سے درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : دنیا بھر میں کورونا وار جاری، امریکی ریاست فلوریڈا ریکارڈ نو ہزار پانچ سو پچاسی کیسز

برطانوی شہریوں کو بریگزٹ مرحلے کے اختتام یعنی اکتیس دسمبر کے خاتمے تک یورپی یونین کے شہری تصور کیا جائے گا، اس دوران برطانیہ کے شہری اور ان کے خاندان کے افراد عارضی سفری پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔ محفوظ ممالک میں آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان، مراکش اور جنوبی کوریا بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں