جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی ٹریک سے اتر گئی، ٹرین کی آمد ورفت معطل

کراچی: پنجاب جانے والی مال گاڑی کی تمام بوگیاں پڈعیدن کے قریب ٹریک سے اتر گئی۔

کراچی سے پنجاب جانے والی مال گاڑی کے تمام بوگیاں پڈعیدن کے قریب ٹریک سے اتر گئی، لوڈ کنٹینرز ٹریک پر گرنے کے باعث دونوں اطراف ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

محکمہ ریلوے کے ذرائع کے مطابق حادثہ کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا، لاہور جانے والی گرین لائن کو پڈعیدن، کراچی جانے والی علامہ اقبال ٹرین کو محراب پور، خیبرمیل کو باندھی، سکھر ایکسپریس کو نواب شاہ، ملت ایکسپریس کو رانی پور اور تیزگام ٹرین کو گمبٹ اسٹیشن پرروکا گیا۔

ڈی سی او ریلوے سکھر، ڈی ایس ریلوے سکھر جائے حادثہ پر پہنچ گئے، ایس ایچ او ریلوے پڈعیدن اور ایس ایچ او بھریاروڈ بھی وہاں موجود تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق روہڑی سے آنے والی ریلیف ٹرین بھریا روڈ اسٹیشن پہنچ چکی ہے، ریلوے ٹریک بلاک اور تباہ ہونے کے باعث ریلیف ٹرین کا حادثے کی جگہ پہنچنا مشکل ہے۔

حکام کی کوشش ہے کہ مقامی کرینیں منگوا کر ٹریک کو کلیئر کیاجائے تاکہ ریلیف ٹرین یہاں پہنچ سکے، ٹریک کلیئر ہونے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں