جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر احتجاج، فرانس کے سفیر دفتر خارجہ طلب

فرانس کے سفیر

اسلام آباد : گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانس کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فرانس میں اسلام مخالف منظم مہم کے خلاف پاکستان میں فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا ہے۔ فرانسیسی سفیر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی صدر کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی پر مسلم دنیا میں شدید غم و غصہ

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں سے پوری دنیا میں غم وغصہ پایا جاتا ہے، ہماری خواہش ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم اقوام متحدہ میں قراداد پیش کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانس کے صدر نے جلتی پر تیل کا کام کیا، نفرت پر مبنی بیانیے میں اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں