جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

فرنچ اوپن؛ رافیل نڈال اور جوکووچ فائنل میں ٹکرائیں گے

ٹینس

پیرس: فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ فائنل مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپین رافیل نڈال اور جو کو وچ نے ٹائٹل کی جنگ میں جگہ بنالی ہے۔

سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے رافیل نڈال نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ارجنٹینا کے ڈیگو شوورڈزمین کو پچھاڑ دیا۔

سیٹ نمبر دو رافیل جو اپنے اعزاز کا دفاع کر رہے ہیں انکی جیت کا اسکور چھ تین، چھ تین اور سات چھ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے باعث ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن ڈرا کردیا گیا

دوسرے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ نے ایک مشکل مقابلہ کے بعد اپنے حریف یونان کے اسٹیفنوز کو پانچ سیٹ کے مقابلہ میں قابو کیا۔

یونانی ہیرو اسٹیفنوز نے سربیا کے جوکووچ کو سخت پریشان کیا، لیکن جو کو وچ نے اپنے تجربہ کے بل بوتے پر چھ تین،چھ دو، پانچ سات،چار چھ اور چھ ایک سے فتح حاصل کرلی۔

متعلقہ خبریں