جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

فرانسیسی وزیر اعظم کا لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

فرانسیسی وزیر اعظم

پیرس : فرانسیسی وزیر اعظم نے ملک بھر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں اسکول،کالج، یونیورسٹیاں 2 جون سے کھول دی جائیں گی۔ ریڈ زون کو ختم کرکے اورنج زون میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ریڈ زون کے رہائشیوں پر سو کلو میٹر سے زائد سفر کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔ گرین زون میں تمام اسکول، کالج، سینما، ساحل، سوئمنگ پول، میوزیم اور تھیٹر بھی کھول دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : برطانوی حکومت کا ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان

فرانسیسی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن نے معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔ لاک ڈاؤن سے بہتر اور مثبت نتائج حاصل کیے۔ ہم کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپ کے ساتھ سرحدیں 15 جون تک بند رہیں گی۔ پیرس میں بھی 2 جون سے پارک عوام کیلئے کھول دیے جائیں گے۔ اورنج زون میں 15 جون تک ریسٹورنٹ بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں