جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ترک صدر کا مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب، لازوال دوستی کا مظہر ہے : فردوس عاشق اعوان

لازوال دوستی

اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترک صدر کا مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ترک صدر کا پاکستان کی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے چوتھی بار خطاب دونوں ممالک کے مابین لازوال دوستی کا مظہر ہے۔

سماجی میڈیا پر دیئے گئے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاک ترک اسٹریٹیجک شراکت داری سے متعلق اعلیٰ سطحی مشاورت کا چھٹا اجلاس دونوں ممالک میں مزید قربت کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کو عوام کی ہمدردی کا نہیں بلکہ اپنی کرپشن اور اقتدار کا درد ہو رہا ہے : فردوس عاشق اعوان

انہوں نے کہا کہ ترک صدر کا دورہ دوطرفہ معاشی و اقتصادی، تجارتی و ثقافتی روابط کو نئی بلندیوں پر لیجانے کا باعث بنے گا، تجارتی و کاروباری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ، جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر ہمارے مؤقف کی بھرپور تائید وحمایت کے باعث پاکستان کے عوام کے دل میں ترک قیادت اور عوام کے لئے خصوصی احترام ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر ترکی کے اصولی موقف پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں