جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مارکرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے: وزیراعظم

عمران

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی، میں پہلے دن سے کہتا آرہا ہوں کہ لوٹ مارکرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے۔

اسلام آباد میں سینیٹر فیصل جاوید اور سینیٹر ذیشان خانزادہ سے ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن کو این آر او نا دینے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے واضع کردیا کہ کچھ بھی ہوجائےاپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی۔ یہ جلسے کریں یا دھرنے دیں، این آر او نہیں ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے بیانات بھارتی ایجنڈے کے مطابق ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پہلے دن سے کہا تھا لوٹ مارکرنے والے اکٹھے ہو جائیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ٹائیگرفورس کنونشن میں نوجوانوں سےخطاب کروں گا، چاہتا ہوں نوجوان تعمیری سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں۔

وزیراعظم نے فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا اورمختلف اقدامات کاجائزہ لیا اور اسلامی تاریخ پر مبنی فیچر فلمز اور ڈرامے مقامی سطح پر بنانے پر زور دیا

متعلقہ خبریں