جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنجاب میں لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والوں کاروبار کی مکمل فہرست جاری

دوران کھلے رہنے

لاہور : پنجاب حکومت کے اعلان کردہ لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والوں کاروبار کی مکمل فہرست جاری کردی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کھلے رہنے والوں کاروبار میں تمام طبی مراکز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، ٹائرپنکچر شاپس، آٹا چکیاں، پوسٹل / کورئیر سروسز، ڈرائیور ہاسٹلز، پیٹرول پمپ، آئل ڈپو، گراسری، بیکرز اور کریانہ سٹور، پھلوں، سبزیوں کی شاپس، چکن، گوشت، دودھ کی دکانیں اور تندور شامل ہیں۔

ریسٹورانٹس پر صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی اجازت ہو گی۔ ایل پی جی گیس شاپس، فلنگ پلانٹس، زراعت مشینری، پرنٹنگ پریس، کال سینٹرز 50 فیصد عملے کے ساتھ، ورکشاپس اور اسپیئر پارٹس شاپس بھی کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں تمام مارکیٹیں آج رات سے آئندہ 10 روز تک بند کرنے کا فیصلہ

بین الاضلاع اور شہروں کے اندر پبلک ٹراسپورٹ 24 گھنٹے میسر رہے گی، بینک، کرنسی ایکسچیج، ٹیلی کام فرنچائز، ڈرائی کلنیر، درزی، آٹو ورکشاپس، تعمیراتی کام سے منسلک بلڈنگ میٹیریل، شیشہ، ایلومینیم وغیرہ کی دکانیں بھی کھلی رہ سکیں گی۔

تمام کاروبار مقرر کیے گئے اوقات کار کے مطابق ہی کام کرسکیں گے۔ لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن کا اطلاق عیدالاضحٰی کے بعد 5 اگست تک رہے گا۔

متعلقہ خبریں