جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مکمل لاک ڈاؤن کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا : فیاض الحسن چوہان

مکمل لاک ڈاؤن

لاہور : فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ غربت کے باعث جزوی پابندیاں لگائیں، مکمل لاک ڈاؤن کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے یوم پاکستان کے حوالے  جاری پیغام میں کہا ہے کہ آج اسی جذبے سے قوم کو کورونا کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن، سڑکوں پر ہو کا عالم

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اس مشکل وقت میں بھی غریبوں کی بہتری کا سوچ رہے ہیں۔ حکومت وقت آنے پر لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کرے گی۔ خط غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کا خیال کرتے ہوئے جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کو آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ حکومت عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کو شکست نہیں دے سکتی، عوام سے درخواست ہے اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاط کریں۔

متعلقہ خبریں