جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سیکیورٹی کی تبدیل ہوتی صورتحال کا مکمل ادراک ہے : ایئر چیف مارشل

سیکیورٹی کی تبدیل

رسالپور : ایئر چیف مارشل کا کہنا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی کی تبدیل ہوتی صورتحال کا مکمل ادراک ہے۔

رسالپور میں پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں گریجویشن پریڈ ہوئی۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گریجویٹ کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان پر امن ملک ہے، ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے آرمی چیف کی پاک فوج کے سربراہ سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر دم تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر حل ہوئےبغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ خطے اور عالمی سطح پر سیکیورٹی کی تبدیل ہوتی صورتحال کا مکمل ادراک ہے۔ ہماری توجہ پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بہترین تربیت پر مرکوز ہے۔

متعلقہ خبریں