جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

عالمی برادری کے فنڈز، عطیات اور مدد کے وعدے ناکافی ہیں: وزیراعظم

شہباز

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کے فنڈز، عطیات اور مدد کے وعدے ناکافی ہیں، امیر ممالک کیلئے اپنے وعدے پورے کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھیک نہیں، آلودگی پھیلانے والے ممالک سے ماحولیاتی انصاف چاہتے ہیں، مالی معاونت قرضوں کی صورت میں نہیں ہونی چاہیے، تباہ کن سیلاب کے بعد مدد کی بھیک نہیں مانگیں گے، عالمی برادری سیلاب متاثرین کیلئے بڑے منصوبے کے ساتھ آئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تباہ کن سیلاب کے باعث ملک کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے، بعض علاقوں میں شدید طوفانی باشیں ہوئیں، زندگی میں اتنی بڑی تباہی اور عوام کے مصائب نہیں دیکھے، عالمی برادری کے فنڈز، عطیات اور مدد کے وعدے ناکافی ہیں، ملک میں ہونے والی تباہی ہمارے معاشی وسائل سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان زمین پر سب سے بڑا جھوٹا ہے: وزیراعظم شہباز شریف

ان کا کہنا تھا کہ کسی پر الزام تراشی نہیں کررہے لیکن یہ ہمارا کیا دھرا نہیں، کیا مجھے کشکول اٹھا کر مدد کی اپیل کرنی چاہیے؟، پاکستان کسی صورت بھی نادہندہ نہیں ہوگا، ہم مالی معاونت کی بات کررہے ہیں مزید قرضوں کی نہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امیر ممالک نے موسمیاتی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 100 ارب ڈالر فنڈز کا وعدہ کیا تھا، موسمیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وہ رقم کہاں ہے؟، امیر ممالک کیلئے اپنے وعدے پورے کرنے کا یہ بہترین وقت ہے۔

متعلقہ خبریں