جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

جنوبی پنجاب کے فنڈز کسی اور شہر کو منتقل نہیں ہوں گے : عثمان بزدار

جنوبی پنجاب کے فنڈز

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کئے جاسکیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔ ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کو عملی جامہ پہنایا۔ ملتان اور بہاولپور میں سیکریٹریٹ کا قیام جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے تحفہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کا حقیقی سفر شروع ہوچکا : عثمان بزدار

انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں جنوبی پنجاب کے فنڈ کو دیگر شہروں پر خرچ کیا گیا۔ ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے فنڈز دیگر منصوبوں کو منتقل کئے۔ عوام پسماندگی اور غربت کی چکی میں پستے رہے۔ عوام کو ترقی کے نام پر دھوکہ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کی رنگ فنسنگ کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کے فنڈز نہ کسی شہر کو منتقل ہوں گے نہ کسی اور منصوبے پر خرچ کئے جاسکیں گے۔ فنڈز وہاں کے عوام کی ترقی اورخوشحالی پر ہی صرف ہوں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کررہی ہے۔ پسماندہ علاقوں میں پہلی بار حقیقی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ خبریں