جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

نیوزیلینڈ میں شہدا کی تدفین کا آغاز

کرائست چرچ: سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تدفین کا آغاز ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لین وڈ میموریل پارک میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں شہید مسلمانوں کی تدفین کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے تدفین کے موقع پر ورثا کے لئے خصوصی انتظامات اور سیکیورٹی بھی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ میں 5 دن سے سوگ کا ماحول ہے۔ اور اب تک شہدا کی یاد میں تعزیتی پھول رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی جانب سے شہدا کی فہرست بھی جاری کی گئی جس میں شہید ہونے والوں میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، فلسطین، مصر، فیجی، متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی اور نیوزی لینڈ کے شہری بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں