جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مولانا خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ کل مینار پاکستان پر ادا کی جائے گی، تیاریاں جاری

مینار پاکستان پر

لاہور : مولانا خادم حسین رضوی کی مینار پاکستان پر نماز جنازہ کے لیئے پولیس، شہری انتظامیہ اور ٹی ایل پی کے درمیان امور طے کیئے جارہے ہیں۔ مولانا کی تدفین لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی گزشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے۔ وہ چند دنوں ‌سے بخار میں مبتلا تھے۔ مولانا خادم رضوی کی میت ملتان روڈ پر ان کی رہائش گاہ پر رکھی گئی ہے، جہاں تحریک لبیک کے کارکناں کی بڑی تعداد ان کے گھر پر موجود ہے۔

مولانا خادم رضوی کی نماز جنازہ کل صبح لاہور میں مینار پاکستان کے احاطے میں ادا کی جائے گی۔ ملک بھر سے تحریک لبیک کے کارکنوں کی لاہور آمد جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مینار پاکستان سے نماز جنازہ کے بعد میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس سبزہ زار اسٹیڈیم لایا جائے گا۔ مولانا کی تدفین لاہور میں کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ تدفین اٹک کے بجائے ان کی لاہور میں رہائش گاہ کے قریب قبرستان میں کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر ادارے کو اپنے حدود میں رہ کر کام کرنا ہوگا، تنقید سے کوئی بالاتر نہیں : مولانا فضل الرحمان

پولیس نے نماز جنازہ کے موقع پر سکیورٹی پلان تیار کرلیا ہے۔ گریٹر اقبال پارک کے پانچوں گیٹ پر بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے 50 ریزرویں تعینات کی جائیں گی۔

نماز جنازہ کے موقع پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز، اینٹی رائٹ فورس اور سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بھی اپنے فرائض انجام دیں گے۔

تمام پولیس اہلکاروں کو ہفتہ صبح 7 بجے ڈیوٹی پوائنٹ پر پہنچے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ کے موقع پر ایک ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

شہر میں ٹریفک اور امن و امان کے انتظامات کو بہتر رکھنے کے لیے میت کو ہیلی کاپٹر پر لے جانے کا پلان بنایا گیا۔

متعلقہ خبریں