جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا، بچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا

میاں بیوی

کراچی : طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

کراچی طیارہ حادثے میں ایک ہی گھر کے 4 افراد جاں بحق ہوئے، وقاص طارق، اہلیہ اور 2 بچوں سمیت عید منانے کراچی آرہے تھے۔ جاں بحق بچے کی عمر 7 سال جبکہ بچی کی عمر 10 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں : طیارہ حادثے میں جانبحق ہونے والے کریو کے اہل خانہ آج کراچی پہنچیں گے

وقاص نے آج بیٹی آئیما کی روزہ کشائی کی تقریب رکھی ہوئی تھی۔ وقاص اور اہلیہ کی شناخت ہوچکی ہے، بچوں کی شناخت نہ ہوسکی۔ ڈی این اے کی رپورٹس کے بعد ہی بچوں کی شناخت ہوسکے گی۔ وقاص اور اہلیہ نوکری کے سلسلے میں ایک سال سے لاہور میں مقیم تھے۔

کراچی کے علاقے گلبرگ میں دونوں میاں بیوی کی نماز جنازہ مسجد عثمانیہ میں ادا کردی گئی ہے۔ نماز جنازہ میں رشتے دار اور علاقہ مکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

روزہ کشائی کی تقریب کی دعوت سانحہ میں تبدیل ہونے پر ہر آنکھ غم سے آشکبار تھی۔

متعلقہ خبریں