جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سونا آسمان پر پہنچنے لگا، قیمت میں ایک ہزار 950 روپے کا مزید اضافہ

ایک ہزار 950

کراچی : سونے کی قیمت میں ایک ہزار 950 روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

پاکستان سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 950 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 800 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 672 روپے اضافہ کے بعد 1 لاکھ 3 ہزار 566 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ؛ کاروبار میں تیزی، سونا بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر سونے کی ٹریڈنگ 1901 ڈالر فی اونس پر بند ہوئی، چاندی لوکل مارکیٹ میں 1350 روپے فی تولہ میں ٹریڈ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں