جی ٹی وی نیٹ ورک
معیشت

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک

کراچی: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے کے بعد 97 ہزار 136 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ، ڈالر بھی مہنگا ہوگیا

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قدر 6 ڈالر اضافے سے 1872 ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں