جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

جی20 فورم کی میٹنگ عالمی قوانین اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے : نوم چومسکی

نوم چومسکی

نوم چومسکی کا کہنا ہے کہ بھارت نے 1947 کے بعد مقبوضہ کشمیر کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا۔

دنیا کے معروف پروفیسر نوم چومسکی نے بھارتی اقدام کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جی20 فورم کی میٹنگ عالمی قوانین اور بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔ بھارت نے 2019 میں غیر قانونی اقدام سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں : جیو پولیٹیکل تناظر میں بھارت کا دورہ ضروری تھا : وزیر خارجہ بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1947 کے بعد مقبوضہ کشمیر کو فوجی کیمپ میں تبدیل کردیا۔ بھارتی فوج کشمیریوں پر مظالم اور بنیادی حقوق کی مسلسل پامالی کر رہی ہے۔ بھارت کے اس بھونڈے قدم کی کئی ممالک پہلے سے ہی مذمت کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایسے اقدامات سے اپنے ناجائز قبضے کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جعلی ترقیاتی اسکیمیں متعارف کرائی جارہی ہیں۔

متعلقہ خبریں