جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان کو جی 20 ممالک سے قرض میں ریلیف ملنے کا امکان

قرض میں ریلیف ملنے

اسلام آباد : جی 20 ممالک کے اجلاس میں پاکستان کو جنوری سے جون تک قرض میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جی 20 ممالک کا اجلاس کل ہوگا۔ اجلاس میں 43 ملکوں کے قرض ری شیڈول کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کا جی ٹوئنٹی ممالک سے قرض ریلیف کے لئے پیپر ورک مکمل

پاکستان بھی قرض ری شیڈول ممالک کی فہرست میں شامل ہے۔ پاکستان کو جنوری سے جون تک قرض میں ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ ‏آئی ایم ایف نے قرض ری شیڈول کی نئی سہولت دے دی ہے۔

آئی ایم ایف قرض ری شیڈول کرانے والے ملک دیوالیہ تصور نہیں ہوں گے۔ قرضوں کی ری شیڈولنگ کا مقصد غریب ممالک کو ریلیف دینا ہے۔

متعلقہ خبریں