جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شیخوپورہ : شادی شدہ خاتون سے پانچ افراد کی اجتماعی جنسی زیادتی

اجتماعی جنسی زیادتی

شیخوپورہ : شادی شدہ خاتون کے بچوں کو کمرے میں بند کرکے 5 افراد نے خاتون کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کر ڈالی، خاتون پر ملزمان سے صلح کرنے کے لیئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

شیخوپورہ میں گھر میں گھس کر پانچ افراد نے خاتون سے اجتماعی جنسی زیادتی کی۔ جرم کے وقت گھر میں موجود دو معصوم بچوں کو کمرہ میں بند کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ : درندہ صفت شخص کی 3 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش

زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، متاثرہ خاتون نے 15 پر کال کرکے مدد مانگی۔ تھانہ بھکھی پولیس موقع پر پہنچ کر خاموش رہنے کی دھمکی دیتی رہی۔

متاثرہ خاتون زاہدہ بی بی پولیس چوکی پہنچی تو اسے دھکے دے کر نکال دیا گیا۔ پولیس حکام کی جانب سے صلح کے لیئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر میڈیکل رپورٹ جاری کی گئی، جس میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، تھانہ جانے پر ایس ایچ او نے میری درخواست پھاڑ کر میرے منہ پر دے ماری اور تھانے سے دفعہ ہو جانے کا کہا۔

متعلقہ خبریں