جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

گیس کمپنیوں نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی

گیس قیمت

اسلام آباد: سوئی ناردرن اور سوِئی سدرن نے گیس 97 فیصد تک مہنگی کرنے کی سفارش کردی، گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست آئندہ مالی سال کےلیے کی گئی۔

سوئی سدرن کی قیمت میں 109 روپے 78 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی ہے، سوئی سدرن کی قیمت 778.59 روپے سے بڑھا کر 888.37 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں، کوشش ہے کہ گیس کی قمیتیں نہ بڑھائیں : پٹرولیم ڈویژن

سوئی ناردرن کی قیمت میں 857 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی سفارش کی گئی ہے، سوئی ناردرن کی موجودہ قیمت 881.40 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر سماعت کے بعد قیمت میں اضافے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں