جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

گیل نے سابق ویسٹ انڈین کپتان کو سانپ قرار دیدیا

سانپ

جمائیکا: ویسٹ انڈیز کے ہارڈ ہیٹر بلے باز کرس گیل سابق قومی کپتان سروان پر برس پڑے سانپ اور شیطان صفت انسان قرار دے دیا۔

کریبیئن کلب جمیکا تالاوس کی انتظامیہ نے ایک ہفتہ قبل کرس گیل کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا، کرس گیل نے اپنے ایک دس منٹ کے ویڈیو میں اپنے سابق ساتھی کرکٹر اور ٹیم کے کوچ سراون کو اس کا زمہ دار قرار دیتے ہوئے اس کو سانپ قرار دیا۔

کرس گیل کا کہنا تھا کہ سراوان ہروقت پیچھے سے حملہ کرتا ہے وہ ایک زہریلا کردار ہے، وہ ایک شیطان ہے، کریبیئن لیگ کا کوئی بھی شخص اس کو پسند نہیں کرتا۔

خیال رہے کہ کرس گیل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں تاہم کریبیئن لیگ کے گزشتہ ایڈیشن میں وہ اپنی ٹیم کو جتوا نہ سکے تھے۔

متعلقہ خبریں