جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مسلم لیگ حکومت میں جی ڈی پی 5.5 سے بڑھ رہی تھی، آج جی ڈی پی 0.4 فیصد رہ گئی : مفتاح اسماعیل

جی ڈی پی 5.5

کراچی : مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ حکومت میں جی ڈی پی 5.5 سے بڑھ رہی تھی۔ آج جی ڈی پی 0.4 فیصد رہ گئی، حکومت نے 72 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ لیا۔

سٹی کورٹ کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ حکومت چھوڑ گئی تو جی ڈی پی 5.5 سے بڑھ رہی تھی۔ آج جی ڈی پی 0.4 فیصد رہ گئی ہے۔ پاکستان کی قومی گروتھ کم ہوگئی ہے۔ حکومت نے ٹیکس کلیکشن بڑھانے کے بجائے کم کی ہے

انہوں نے کہا کہ دو سالوں میں 11 ہزار ارب قرضہ لیا گیا ہے۔ 72 سال کی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضہ ہے۔ موجودہ حکومت نے پوری قوم کو مقروض کردیا ہے۔ امپورٹ میں بھی کمی ہوگئی ہے۔ حکومت نے اسکول، کالج، یونیورسٹی، مشینری اور انڈسٹریل سیکٹر کا فنڈ بھی کم کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت پالیسی ریٹ کم کرے، معیشت کا پہیہ نہ چلا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے : مفتاح اسماعیل

ان کا کہنا تھا کہ 49 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں۔ حکومت نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں میں گیس کی کمی ہو جائے گی۔ حکومت کا کام گیس کم کرنا نہیں بلکہ گیس کی پیداوار بڑھانا ہے۔ دو سال کے دوران ایک میٹر پائپ لائن نہیں لگائی گئی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس بار پی ٹی آئی کراچی جیت گئی تھی۔ نہ پی ٹی آئی کچھ کیا نہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کچھ کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے پاس جھنڈے لگانے کے پیسے ہیں لیکن کراچی میں خرچ کرنے کیلئے پیسے نہیں۔ ایم کیو ایم والے فیڈرل بی ایریا سے ڈیفینس تک پہنچ گئے لیکن کام نہیں کیا، کراچی والے ایک بار ن لیگ کا ساتھ دیں۔

متعلقہ خبریں