جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

جنرل قمر باجوہ ایک سلجھے ہوئے آدمی ہیں ان کے اندر ٹھہراؤ ہے : وزیراعظم

آدمی ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل قمر باجوہ ایک سلجھے ہوئے آدمی ہیں۔ ان کے اندر ٹھہراؤ ہے اس لیے وہ برداشت کر رہے ہیں اگر کوئی اور ہوتا تو اب تک ردعمل آچکا ہوتا۔

نجی ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر اپوزیشن اسلام آباد میں ایک ہفتہ بھی گزار دیں تو میں استعفی کے بار ے میں سوچوں گا۔ ہم اپوزیشن کو پہلے دن سے بات چیت کی دعوت دے رہے ہیں مگر اپوزیشن کو بات چیت میں کوئی دلچسپی نہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ’ہم تو شروع دن سے بات چیت کو تیار ہیں لیکن اپوزیشن کو اس میں دلچسپی نہیں ہے۔ یہ فوج کے اوپر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ جمہوری حکومت کو ہٹا دو۔ یہ ان کی ڈیموکریٹک موومنٹ ہے۔ پاکستان کی فوج میرے اوپر نہیں ہے بلکے میرے نیچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن اگر استعفے دیتی ہے تو میں دوبارہ الیکشن کروانے کو تیار ہوں: وزیراعظم

اینکر کے سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’جنرل قمر باجوہ ایک سلجھے ہوئے آدمی ہیں۔ ان کے اندر ٹھہراؤ ہے اس لیے وہ برداشت کر رہے ہیں اگر کوئی اور ہوتا تو اب تک ردعمل آچکا ہوتا۔ اس وقت فوج میں غصہ پایا جاتا ہے لیکن وہ اس لئے برداشت کررہے ہیں کیونکہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔

نواز شریف سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ ’اب میں آپ کو کیا بتاؤں، یہ ایک دکھ بھری کہانی ہے۔

ہم چاہ رہے ہیں اس کو ڈی پورٹ کروائیںنواز شریف پہلے مشرف کے دور میں این آر او لیکر چلا گیا تھا، پھر جھوٹ بولتا رہا کہ کوئی ڈیل نہیں کی

حکومت نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وقت سے پہلے سینیٹ انتخابات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری مرضی ہے، ہم جب بھی الیکشن کریں۔ شو آف ہینڈز کا مطلب اوپن بیلٹ ہے۔ اس میں سب کو پتہ ہوتا ہے کہ کس نے کس کو ووٹ دیا۔

اسرائیل پاکستان خفیہ تعلقات کے متعلق سوال پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے افواہیں زیرگردش ہیں کہ وزیراعظم کے کسی مشیر نے اسرائیل کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ حکومت اس کو پہلے بھی مسترد کرچکی ہے۔اسرائیل کے حوالے سے میرے اوپر کسی کا کوئی دباؤ نہیں ہے نہ ہی کوئی دباؤ ڈال سکتا ہے۔ میں قائداعظم محمد علی جناح کی پالیسی پر چل رہا ہوں اور چلتا رہوں گا۔ فلسطینیوں کو حقوق ملنے تک ہم کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ پوری قوم فلسطینیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑی تھی اور کھڑی رہے گی۔

متعلقہ خبریں