جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد چئیرمین جوائنٹ چیفس مقرر

جنرل سید عاصم منیر

اسلام آباد : کون بنے گا، آرمی چیف کے تمام اندازے ختم ہوگئے، وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اتحادیوں نے آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کو دیدیا اور کہا وہ فیصلہ کریں: قمر زمان

انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں