سرکس کا نیا طریقہ جرمنی میں متعارف

جرمنی:  سرکس کمپنی رونکالی نے روایتی سرکس کے تصور کو ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔

سرکس میں تھری ڈی ہولوگرافک تصاویر کو پروجیکٹر کے ذریعے استعمال کرتے ہوئے تصویری جانوروں کا سرکس دکھایا گیا۔ جسے دیکھنے والوں نے نہ صرف سرکس کا بھر پور مزہ لیا بلکہ اس ٹیکنالوجی کے استعمال کو خوب سراہا۔

شائقین کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت نایاب یا تصوراتی جانوروں کے کرتب کا بھی مزہ لے سکیں گے۔ اور اس سے سرکس کی یاد ہمیشہ تازہ رہے گی۔