جی ٹی وی نیٹ ورک
ٹیکنالوجی

غیر معیاری مواد کی روک تھام کیلئے ٹوئٹر کا نیا فیچر

ٹوئٹر

نیویارک: ٹوئٹر کی انتظامیہ نے غیر معیاری مواد کی روک تھام کے لیے نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔

سوشل میڈیا اور مائیکر بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے ترجمان کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر معیاری مواد کی روک تھام کے حوالے سے کمپنی نے رواں سال فیچر پر کام شروع کیا تھا جس کی آزمائش جون میں شروع کی گئی تھی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو یاددہانی کروانا ہے کہ وہ غیر مصدقہ مواد شیئر نہ کریں تاکہ جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کو اب مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے۔

فیچر متعارف ہونے کے بعد جب صارف کسی آرٹیکل کو بنا پڑھے ری ٹویٹ کرے گا تو اُس کے سامنے ایک پیغام آئے گا۔ اس پاپ اپ مسیج میں لکھا ہوگا کہ ’ہیڈ لائن مکمل کہانی بیان نہیں کرتی‘۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر نے ایڈٹ فیچر کو متعارف کروانے کیلئے کڑی شرط عائد کردی

بعد ازاں پوچھا جائے گا کہ کیا آپ واقعی اسے پڑھے بغیر شیئر کرنا چاہتے ہیں، پھر صارف جس کا انتخاب کرے گا اُسے اجازت دے دی جائے گی اور بغیر پڑھے آرٹیکل والے ری ٹویٹ کو منفرد کردیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں