جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش، نام کیا رکھا؟

غنا علی

پاکستانی اداکارہ غنا علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

غنا علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں غنا کے ہمراہ ان کے شوہر اور بیٹی موجود ہیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ جب ایک بچے کی پیدائش ہوتی ہے تو ساتھ ہی ماں کا بھی جنم ہوتا ہے۔

انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے کہا کہ آج ہم آپ کا تعارف ‘فائجا عمیر’ سے کروارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طعنوں سے تنگ غنا علی نے شوہر کی آمدنی بتادی

غنا نے کیپشن میں مزید لکھا کہ ہماری خوشیوں کا سبب ہماری بیٹی دنیا میں آگئی ہے، ہم دونوں بہت خوش ہیں، بیٹی دنیا میں آنے والا ایک بہترین تحفہ ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

متعلقہ خبریں