جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

گھانا : بارودی گاڑی ٹکرانے سے زوردار دھماکہ، 17 افراد ہلاک، عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

گھانا

اکرا : گھانا میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے۔

مغربی گھانا میں سونے کے کان کے لیئے لے جانے والی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں زور دھماکہ ہوا، جو دور دور سنا گیا۔ دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک، جبکہ 59 افراد زخمی ہوئے۔ کئی افراد اپنے گھروں سے محروم ہوگئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد وہاں کی تقریباً ہر عمارت منہدم ہو گئی، جس سے لوگ اور جانور ملبے کے نیچے دب گئے۔ کہ مرنے والے چاروں طرف تھے۔ یہ گھانا کے لیے ایک حقیقی المیہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا سے اموات میں اچانک بڑا اضافہ، یومیہ تعداد پانچ سے 23 افراد تک جا پہنچی

پولیس نے بتایا کہ زیادہ تر متاثرین کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں مختلف اسپتالوں اور کلینکوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ ان کی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور دیگر ہنگامی خدمات فراہم کرنے والوں نے بحالی کے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ہم سب پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرسکون رہیں کیونکہ ہم اس بدقسمت صورتحال کو سنبھال رہے ہیں۔

پولیس کے بیان میں قریبی قصبوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بچ جانے والے متاثرین کے لیے کلاس روم، گرجا گھر اور دیگر عمارتیں کھولیں۔

متعلقہ خبریں